واشنگٹن،10؍ستمبر(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اْن کے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن نے علاقائی سلامتی کے موضوع پر ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ بیان کے مطابق دونوں صدور نے علاقائی سکیورٹی کو بہتر بنانے اور مغربی دفاعی اتحادنیٹوکے ساتھ قریبی رابطہ کاری کو بھی اپنی گفتگو کا حصہ بنایا۔ ترک صدر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس بات پرزور دیا کہ ترکی اور امریکا کو علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کرنے ہوں گے۔ یہ ٹیلی فونک رابطہ امریکااورترکی کے باہمی تعلقات میں گرم جوشی کم ہونے کے تناظر میں اہم قرار دیا گیا ہے۔